Tuesday, 16 April 2024, 03:54:23 pm
ای گورنمنٹ سےحکومت کی استعدادکاراورکارکردگی بہتربنانےمیں مددملےگی:اسدقیصر
September 10, 2018

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں آج پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کےبارے میں اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کےحکام نے شرکت کی ۔

 آئی ٹی بورڈ نے ای گورنمنٹ کےبارے میں سپیکر کو بریفنگ دی۔ سپیکر نے کہا کہ ای گورنمنٹ سے حکومت کی استعداد کار اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے انہوں نے صوبائی اسمبلی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف کرائی، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اخراجات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.