Wednesday, 17 April 2024, 01:23:34 am
تجزیہ کاروں کا لوگوں پر موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے شجرکاری مہم میں حصہ لینے پر زور
August 10, 2020

تجزیہ کاروں نے لوگوں پرزوردیاہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی اورآلودگی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکومت کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگوکرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کی ماہرآمنہ علی نے کہاکہ پاکستان اُن دس ملکوں میں شامل ہے جنہیں موسمیاتی آلودگی کے شدید اثرات کاسامناہے۔انہوں نے صاف اورسرسبزپاکستان مہم کے اجراء اورملک میں دس ارب پودے لگانے کاہدف مقررکرنے کے حکومتی اقدامات کوسراہا۔نزہت پٹھان نے کہاکہ حکومت نے ہماری آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے یہ مہم شروع کی ہے اوراس سلسلے میں مثبت عوامی ردعمل ملاہے کیونکہ آلودگی کی روک تھام کے لئے ہرشخص شجرکاری کواپنی ذمہ داری محسوس کررہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.