Thursday, 28 March 2024, 01:30:16 pm
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی
August 10, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک سات لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 دنیا بھر میں ایک کروڑ 29 لاکھ سےزائد افراد اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 امریکہ  کورونا کی وبا سے  سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں مریضوں کی تعداد 51 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

 برازیل میں مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

 بھارت میں 44 ہزار سے زائد اموات  ہوچکی جبکہ مریضوں کی تعداد 22 لاکھ سے زائد ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.