Saturday, 24 August 2019, 04:03:25 pm

مزید خبریں

 
صدر آزاد کشمیر کا یورپی ممالک پرمسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنے پر زور
August 10, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے یورپی ملکوں خصوصاً ناروے پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔انہوں نے ہفتہ کے روز اوسلو میں ناروے کی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ بھارت کی طرف سے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے اور بھارت کا حصہ بنانے کے اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ آٹھ لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کو حصار میں لے رکھا ہے۔ شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور ذرائع ابلاغ پر مکمل طور پر پابندیاں عائد ہیں تاکہ دنیا کو مقبوضہ علاقے کی اصل صورتحال سے اندھیرے میں رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے ناروے کی وزارت خارجہ کے حکام کو کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے شہری آبادی کے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔