Thursday, 19 September 2019, 04:49:54 am
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے سے علاقائی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا،چینی ماہرین
August 10, 2019

چینی ماہرین نے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے سے علاقائی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پر امن انداز میں پاکستان کے ساتھ یہ مسئلہ حل کرے۔

شنگھائی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی سٹڈیز میں ایشیا بحرالکاہل سٹڈی مرکز کے ڈائریکٹرZhao Gan Cheng نے صف اول چینی روزنامے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ کشمیر میں تنائو میں اضافہ سے نہ صرف بھارت بلکہ پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔ شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے بین الاقوامی تعلقات کے ادارے کے ایک محقق Hu Zhi Yong نے خبردار کیا کہ بھارتی اقدام دو ہمسائیہ ملکوں کے درمیان ممکنہ طور پر جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مسلمان اکثریت والے علاقے میں ممکنہ طور پر ظلم وستم کے بارے میں تحفظات نے جنم لیا ہے اور اسلامی دنیا کی طرف سے اس کی مذمت کی جائے گی۔