Saturday, 24 August 2019, 04:14:34 pm
انگلش ٹی ٹونٹی لیگ، بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری
August 10, 2019

انگلش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ وائٹالٹی بلاسٹ میں بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سمرسیٹ نے ہیمشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 63 رنز سے شکست دے دی۔

سمرسیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 202 رنز بنائے، بابر اعظم نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا،

انہوں نے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی،

جواب میں ہیمشائر نے 13ویں اوور میں 6 وکٹوں پر 69 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے بقیہ اوورز کا کھیل ممکن نہ ہو سکا،

اسطرح سمرسیٹ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 63 رنز سے فاتح قرار دیا گیا،