Friday, 19 April 2024, 11:03:59 am
امام کعبہ کا مسلم امہ پر سچے مسلمان بننے کیلئے اسلامی تعلیمات کی پیروی پر زور
August 10, 2019

 بیس لاکھ سے زائد اہل ایمان نے لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی کی۔امام الشیخ محمد بن حسن الشیخ نے مسجد نمرا سے خطبہ حج دیتے ہوئے امت مسلمہ پر زوردیا ہے کہ وہ اﷲ تعالی کی خوشنودی کیلئے اپنے روز مرہ کے معاملات میں دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نیک، پاکباز اور صلہ رحمی سے کام لینے والے افراد پر اپنی لامحدود رحمتیں نچھاور کرتا ہے۔شیخ محمد بن حسن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے انعام وکرام کی کوئی حدود نہیں اور اس کی رحمت اور مہربانیاں کل عالم پر محیط ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے والدین ، بچوں ، عزیز وقارب اور تمام مخلوقات کے ساتھ صلہ زحمی سے پیش آنے کا درس دیا ہے۔شیخ محمد بن حسن نے کہا کہ بنی آخرالزماں حضرت محمدۖ نے پوری امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند قراردیا ہے جس کے کسی حصے میں درد پورا جسم محسوس کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بھائی چارے اور تعاون کے بہتر تعلقات قائم کرنے چاہئیں اور نفرت کا خاتمہ کرنا چاہئے۔شیخ محمد بن حسن نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ عقیدہ توحید پر پختہ یقین رکھیں ، خدائے بزرگ وبرتر کا خوف دل میں رکھیں اور سچے مسلمان بننے کیلئے اسلام کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں صرف تقویٰ کی بنیاد پر ایک مسلمان کو دوسرے پر فوقیت حاصل ہے۔بعد میں حجاج نے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں ، وہ پورا دن عرفات میں گزاریں گے اور عالم اسلام کی بہبود کیلئے دعائیں کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.