Thursday, 25 April 2024, 10:02:20 am
اہلِ ایمان حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات میں جمع
August 10, 2019

دنیابھرسے تقریباً بیس لاکھ مسلمان حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لئے آج (ہفتہ) میدان عرفات میں جمع   ہیں۔

انہوں نےمسجدنمرہ میں خطبہ حج سنااورظہراورعصرکی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔عازمین میدان عرفات میں غروب آفتاب تک اپنے قیام کے دوران فریضہ حج کی قبولیت کی دعائوں اورقرآنی آیات کی تلاوت میں مشغول رہیں گے۔غروب آفتاب کے بعد وہ مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نصف شب تک قیام کریں گے اوراس دوران مغرب اورعشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرنے کے بعدعبادت خداوندی میں مصروف رہیں گے۔

سعودی عرب میں مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب ہوئی،جہاں لاکھوں اہلِ ایمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جمع ہیں۔نئے غلاف کی تیاری پرسترلاکھ ریال لاگت آئی ہے ،اوراس کی تیاری میں چھ سوسترکلوخالص ریشم،ایک سو بیس کلوسونااورایک سوکلوگرام چاندی استعمال کی گئی ہے۔غلاف کعبہ جسے کسوا کہاجاتاہے، ہرسال 9دوالحج کووقوف عرفہ کے دن تبدیل کیاجاتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.