Saturday, 20 April 2024, 01:31:49 am
پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہے :منزہ حسن
August 10, 2018

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنما منزہ حسن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔

 آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بالخصوص اور دیگر ممالک کے ساتھ بالعموم دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے پر مبنی ہے۔

منزہ حسن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اسی پر یقین رکھتے ہیں اور برابری کی بنیاد پر عالمی تعلقات قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کے لئے سب سے اہم مسئلہ ہے اور پاکستان اس تنازعے کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

 منزہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو صرف مذاکرات کی میز پر حل کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو علاقائی امن کے قیام کے لئے اس تنازعے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.