Friday, 29 March 2024, 06:21:49 pm
دیامر میں لڑکیوں کے 70 سکولوں کے قیام کی منظوری
August 10, 2018

 گلگت بلتستان کی محکمہ جاتی ورکنگ پارٹی نے دیامر میں لڑکیوں کے 70 سکولوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

 یہ منظوری آج گلگت میں محکمہ جاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کا اجلاس سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی بابر امان بابر کی زیر صدارت ہوا۔

 منظور کی جانے والی سکیموں میں داریل اور تانگیرمیں 50 ہوم سکول اور دونوں سب ڈویژنوں کے مختلف دیہات میں 20 پرائمری سکول شامل ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ محکمہ تعلیم کو منظور کئے گئے منصوبوں پر بلا تاخیر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.