Thursday, 25 April 2024, 01:38:07 am
ڈاکٹر روتھ فاؤ کی پہلی برسی
August 10, 2018

جرمن ڈاکٹر اور راہبہ ڈاکٹر رتھ فاو کی  پہلی برسی جمعہ کے روز منائی گئی جنہوں نے اپنی زندگی پاکستان میں جذام مرض کے خاتمے کےلئے وقف کررکھی تھی۔

 ڈاکٹر رتھ فاو جنہیں پاکستان کی مادر ٹریسا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے گزشتہ سال آج ہی کے دن 87 برس کی عمر میں کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں تھیں۔

 ان کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پاکستان سے جذام کے موزی مرض کا خاتمہ آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاو کی بھرپور کوششوں اور سخت محنت کے باعث ممکن ہوا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.