Monday, 10 August 2020, 04:00:31 am
تجزیہ کاروں کی کورونا وائرس کے معاشی اثرات کم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
July 10, 2020

ممتاز تجزیہ کاروں نے کورونا وائرس کے معاشی اثرات کم کرنے کیلئے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں ماہر معاشیات مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تعمیراتی شعبے اور صنعتوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کورونا وباء کے معاشی اثرات کم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔
ماہر معاشیات ڈاکٹر عالیہ ہاشمی نے کہا کہ دیہاڑی دار افراد کیلئے ہنگامی نقد امدادکی فراہمی کاپیکیج زمینی حقائق کے تناظر میں حکومت کا اچھا اقدام ہے۔
ماہر معاشیات ڈاکٹر اعتزاز احمد نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور صحت یابی کا تناسب دیگرممالک سے بہتر ہے۔