Thursday, 25 April 2024, 10:23:33 pm
مین لائن ون منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے،وزیرریلوے
July 10, 2020

 ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مین لائن ون ٹریک سے ریلوے حادثات پر قابو پانے اور ہزاروں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا توقع ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اس ماہ مین لائن ون منصوبے کی منظوری دے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ کراسنگ فری ٹریک ہوگا جس سے کراچی سے لاہور تک کے سفری دورانیے میں سات گھنٹے کی کمی آئے گی جبکہ راولپنڈی سے لاہور کا سفر صرف دو گھنٹے میں طے ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون سے ریل گاڑیاں ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جنہیں مزید بڑھا کر دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون ایک انقلابی منصوبہ ہے جسے حکومت مکمل کریگی اور اس سے پاکستان ریلوے کا پورا ڈھانچہ بہتر ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے انجینئرز اور دس فیصد تکنیکی عملہ چین سے آئے گا جبکہ باقی افرادی قوت پاکستان سے لی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ چین کی مدد سے پانچ سے آٹھ سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.