Thursday, 25 April 2024, 03:12:29 am
حکومت ٹڈی دل پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی،وزیراعظم
July 10, 2020

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ٹڈی دل پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کریگی کیونکہ اس مسئلے کا ملک کے غذائی تحفظ کے نظام سے براہ راست تعلق ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں ٹڈی دل کی روک تھام کے قومی مرکز میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے قومی لائحہ عمل پر ایک بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے انسداد ٹڈی دل کیلئے قومی لائحہ عمل کے دوسرے مرحلے کی اصولی طورپر منظوری دی اس پیکج کے ذریعے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔عمران خان نے ٹڈی دل کے حملے پر موثر انداز میں قابو پانے اور اس مقصد کیلئے ملکی سطح پر تیار کئے گئے آلات استعمال کرنے پر پاک فوج سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بروقت اور مربوط کارروائی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اداروں کے موثر اور مربوط قومی لائحہ عمل کی ضرورت ہے تاکہ فصلوں کی پیداوار متاثر نہ ہو۔عمران خان نے کہا کہ کوروناوائرس کے ساتھ ٹڈی دل کا حملہ پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.