Wednesday, 12 August 2020, 12:45:54 pm
سیاسی جماعتوں کی اکثریت چند ماہ کیلئے الیکشن کے التواء پر متفق
July 10, 2020

آج گلگت میں چیف الیکشن کمشنر راجہ شاہ باز خان کے زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں سولہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو آئندہ انتخابات کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
چیف الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے چیف الیکشن کمشنر کو مشورہ دیا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات مکمل ہونے تک آئندہ چند ماہ کیلئے انتخابات ملتوی کئے جائیں۔