Thursday, 25 April 2024, 10:04:10 am
دنیابھرمیں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 23لاکھ سےتجاوزکرگئی
July 10, 2020

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تئیس لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد پانچ لاکھ چھپن ہزار پانچ سو سے زائد ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کوروناسے ایک لاکھ پینتیس ہزارآٹھ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور بتیس لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے۔برازیل میں اب تک انہترہزار دوسو سے زائد افرادہلاک ہوئے ہیں اور سترہ لاکھ سے زائدافرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک کوروناوائرس سے متاثرہ تقریباً اکہتر لاکھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.