Monday, 10 August 2020, 05:10:05 am
چین کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا اعادہ
July 10, 2020

چین نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Zhao Lijian نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد اور تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار سٹریٹجک شراکت دار اور مضبوط دوستی کے بندھن میں منسلک ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ملکوں اور عالمی سطح پر عوامی صحت کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مستقبل کے پیش نظر عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔