Monday, 10 August 2020, 04:24:14 am
بھارتی فوج کی مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
July 10, 2020

فائل فوٹو۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پورے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کاروائیاں جاری رکھیںاور رہائشیوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور ہراساں کیا ۔
فوجیوں نے سرینگر ، بڈگام ، گاندربل ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، شوپیاں ، پلوامہ ، اسلام آباد ، کولگام ، پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، رام بن اور راجوری کے مختلف علاقوں میں اپنی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجیوں نے مختلف علاقوں سے متعدد نوجوانوں کو بھی گرفتارکرلیا۔
کشمیر میڈیاسروس کی طرف سے آ ج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور کرنے اور لوگوں میں خوف و دہشت کا احساس پیدا کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔
بھارتی پولیس نے آج ایک بار پھر سینئر صحافی اور نیوز پورٹل 'کشمیر والا' کے ایڈیٹر فہد شاہ کورواں سال مئی میں سرینگر میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کی کوریج کے سلسلے میں طلب کیا۔