Saturday, 20 April 2024, 03:32:07 am
صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے صوبے میں نو صنعتی مراکز قائم کئے جائیں گے:بزدار
July 10, 2019

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے صوبے میں دس ہزار ایکڑ رقبے پر نو صنعتی مراکز قائم کئے جائیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے گوجرانوالہ میں ڈیڑھ سو ایکڑ اور وزیر آباد میں تریسٹھ ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں چھ غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے باعث چھ ہزار افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.