Sunday, 15 September 2019, 11:03:21 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، سردار مسعود خان
July 10, 2019

فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں مرکز ی کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات کشمیر انٹرنیشنل کے ایک وفد سے میرپور میں ملاقات میں کہی ۔

سردارمسعود نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

وفد نے آزاد کشمیر کے صدر کو اپنی تنظیم کی طرف سے بالخصوص اورکشمیری کمیونٹی کی طرف سے بالعموم مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کا مسئلہ اٹھانے کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔