Saturday, 20 July 2019, 07:09:25 pm

مزید خبریں

 
حکومت کو ٹھوس ٹیکس اور پالیسی اصلاحات کرنی چاہئیں،تجزیہ کار
July 10, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹھوس ٹیکس اور پالیسی اصلاحات کرنی چاہئیں۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر صبور غیور نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی معیشت کی بحالی کے لئے ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے لئے پرعزم ہے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عالیہ ایچ خان نے کہا کہ کاروبار کی آسانی کی درجہ بندی میں پاکستان کو بہتری لانی چاہئے۔قومی اسمبلی کی رکن نزہت پٹھان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔قومی اسمبلی کے رکن آفتاب جہانگیر نے پروگرام میں کہا کہ حکومت کی توجہ ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے کیونکہ یہ محصولات کا بنیادی ذریعہ ہے۔