Friday, 19 April 2024, 01:31:57 pm
اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کیلئےانکوائری کمیشن کی تشکیل کی سفارش
July 10, 2019

اقوام متحدہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جامع آزادانہ اورعالمی سطح پرتحقیقات کرانےکیلئےانسانی حقوق کونسل کوایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔جینوا میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر کی طرف سے جاری43 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بڑی تعداد میں شہریوں کے شہادت کے واقعات کے باوجود طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعلق نئی تحقیقات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں تقریباً ایک سو ساٹھ شہری شہید ہوئے جوکہ گزشتہ عشرے کے دوران کسی بھی سال کے دوران شہادتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کے خصوصی اختیارات کا قانون احتساب کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حکام مظاہرین، سیاسی مخالفین اور سول سوسائٹی کے ارکان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے جبری نظر بندی کے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںا نتظامیہ نے انٹر نیٹ سروسز پر مسلسل پابندیاں عائد کررکھی ہیں جس کے باعث لوگوں کو انٹر نیٹ تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ادھر میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں حریت فورم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے دفتر کی دوسری اور حالیہ رپورٹ کو حریت قیادت کے موقف کی تائید قرار دیا۔آج سری نگر میں ایک بیان میں فورم نے کہا کہ رپورٹ میں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو ایک بار پھر اجاگر کیاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.