Saturday, 20 July 2019, 06:52:07 pm
عالمی کرکٹ کپ پہلا سیمی فائنل:نیوزی لینڈ بھارت کیخلاف اپنی اننگز آج پھرشروع کرے گا
July 10, 2019

مانچسٹرمیں آئی سی سی عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ بھارت کے خلاف کل (منگل) کے سکوردوسوگیارہ رنزپانچ کھلاڑی آئوٹ پراپنی اننگز آج (بدھ) پھرشروع کرے گا۔

آئی سی سی عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل کاکھیل رات بارش کے باعث ملتوی کردیاگیاتھا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔دوسرا سیمی فائنل کل (جمعرات) برمنگھم میں آسٹریلیااورانگلینڈ کے درمیان کھیلاجائے گا۔