Saturday, 11 July 2020, 05:21:43 pm

مزید خبریں

 
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، مستحق افراد میں 120ارب روپےسےزائد تقسیم
June 10, 2020

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک99 لاکھ34 ہزار سے زائد مستحق افراد میں 120 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔
آج جاری کئے گئے بیان کے مطابق پنجاب میں43لاکھ افراد میں 52 ارب روپے ،سندھ میں30 لاکھ افراد میں 36ارب، خیبرپختونخوا میں 18 لاکھ افراد میں 22 ارب سے زائد جبکہ بلوچستان میں چارلاکھ اٹھاسی ہزار افراد میں تقریباً چھ ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔
اسی طرح آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ اکہتر ہزار افراد میں دو ارب، گلگت بلتستان میں69 ہزار افراد میں 87کروڑ روپے اور اسلام آباد میں43 ہزار افراد میں53کروڑ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔