Thursday, 25 April 2024, 03:50:32 pm
شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تنازعات حل کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے:تجزیہ کار
June 10, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تنازعات حل کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور اسے اس مقصد کے لئے موثر انداز میں استعمال کیا جانا چاہئے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اپنے ملک کو علاقائی طاقت بنانے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے سفارتی اور پس پردہ سفارتی چینلز استعمال کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین، روس اور دوسرے وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط ہیں۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر حیدر زیدی، پروفیسر غلام مصطفی خان اور ڈاکٹر فاروق حسنات شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.