Wednesday, 26 June 2019, 08:54:19 pm
وزیراعظم قوم کو اپنے قدموں پرکھڑا کرنا چاہتے ہیں ، وزیراطلاعات پنجاب
June 10, 2019

فائل فوٹو

پنجاب کے اطلاعات کے وزیر صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے پیر کے روز لاہور میں ایک بیان میں کہاکہ اسی طرح ترقی یافتہ ملکوں کی طرح ہمیں بھی ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کرناچاہیے اوراس سلسلے میں قوم کو اپنا کردارادا کرناچاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ ملک کو کسی بھی قیمت پر آگے لیکر جانا وزیراعظم کامشن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بدعنوانی میں ملوث لوگوں نے سٹیٹس کو پروان چڑھایا ۔

صمصام بخاری نے کہاکہ وہ عناصر جنہوں نے لوٹ مار کی اور اربوں روپے لوٹے وہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرنی چاہیے ۔