Wednesday, 26 June 2019, 08:50:49 pm
خیبرپختونخواحکومت نے جھیل سیف الملوک میں منفرد نوعیت کا ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کیا
June 10, 2019

خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے جھیل سیف الملوک میں منفرد نوعیت کا ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کیا ہے ۔

مانسہرہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ضلعی ہیلتھ آفیسرڈاکٹر شہزاد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرعمل درآمد کیلئے دس ہزار پانچ سو اٹھہتر فٹ کی بلندی پر ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کیاگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دس ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر اکسیجن کم ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو اکثر سانس کے مسائل کاسامنا ہوتا ہے ۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ محکمے نے سیاحوں کی ایمرجنسی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کیلئے ایک ڈاکٹر اور ایمبولینس سمیت مکمل عملہ فراہم کیا ہے۔