Tuesday, 25 June 2019, 04:29:22 am
خیبرپختونخوا حکومت نے اثار قدیمہ کے مقامات کی نشاندہی کیلئے روس کیساتھ معاہدے پردستخط کیے
June 10, 2019

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں آثار قدیمہ کی نشاندہی اور انہیں محفوظ بنانے کیلئے روس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

یادداشت پر دستخط پیر کے روز پشاور میں محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عبدالصمد اور روس کے سٹیٹ میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر سیدوف نے کئے۔

صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف خان نے جو اس موقع پر موجود تھے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت روس قدیم مقامات کی تحقیق اور کھدائی کیلئے تکنیکی ، مالی اور پیشہ ورانہ تعاون فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کا تشخص مزید بہتر بنانے کیلئے سیاحت کو فروغ دینے کی تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

الیگزینڈر سید وف نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آثار قدیمہ کے ورثے، دلکش مناظر اورحسین وادیوں کا حامل ملک ہے۔

انہوںنے کہا کہ روس آثار قدیمہ کے مقامات سے متعلق منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔