کوئٹہ میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں گورنر بلوچستان، وزیراعلی بلوچستان اور کور کمانڈر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ اعلی فوجی و سول حکام نے بھی یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں شہدا کے ورثا، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی، صوبائی وزرا، آئی جی پولیس، اقلیتی نمائندے، دیگر اعلی فوجی و سول حکام اور شہدا کے لواحقین بھی موجود تھے۔
دوست ممالک کے فوجی افسران اور وفود نے بھی یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ شہدا کے لواحقین نے وطن پر قربان ہونے والے تمام شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے شرکا نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کیلئے فتح، اتحاد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کا وقار اور شان دنیا بھر میں بلند ہے۔