Sunday, 05 July 2020, 06:31:29 pm
بلوچستان کے ڈاکٹروں کیلئے طبی حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ بھجوا دی گئی
May 10, 2020

ہنگامی امدادی ادارے نے صوبوں کو ڈاکٹرز کیلئے طبی حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی فراہمی شروع کردی ہے۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے چار ہسپتالوں کو حفاظتی آلات بجھوا دئیے گئے ہیں۔

آج(اتوار) بلوچستان کو بجھوائے گئے حفاظتی سامان میں تین پی سی آر ٹیسٹنگ مشینیں، بیس ہزار ٹیسٹنگ کٹس، بیس ہزار سرجیکل ماسک، چھ ہزار ڈی 95 اور دس ہزار کے این 95 ماسک، چودہ ہزار حفاظتی لباس،دستانوں کے سولہ ہزار جوڑے اور پانچ سو گاون شامل ہیں۔

چہرے کی پانچ سو شیلڈز ، آٹھ سو حفاظتی چشمے اور سینی ٹائزر کی آٹھ ہزار بوتلیں بھی بلوچستان بھجوائی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پانچویں کھیپ کا سامان دیگر صوبوں کو بھی بھجوایا جارہا ہے۔