Sunday, 26 May 2019, 05:53:10 am

مزید خبریں

 
عالمی برادری کشمیر کے تنازعے پرتوجہ دے، سردار مسعود خان
May 10, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیر کے تنازعے پرتوجہ دے اور خبردار کیاکہ کشمیریوں پر مسلسل ظلم وستم کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے عالمی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے انسانی سفارتکاری شروع کی جائے ۔

صدرنے مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد وادی کی صورتحال تشویشناک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں اور سیاسی رہنمائوں اورکارکنوں پرمقدمات چلائے جارہے ہیں ۔