Monday, 21 May 2018, 07:51:41 pm
آذربائیجان کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں
May 10, 2018

پاکستان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں تجارت اور ٹیکسٹائل کے وفاقی وزیر محمد پرویز ملک سے ملاقات کی۔ان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر تجارت نے کہا کہ ان کی وزارت نے تجارتی تعاون کے پانچ سالہ منصوبے سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار کیا ہے جس کے بارے میں وزارت خارجہ کو آگاہ کیا گیا ہے اور یہ آذربائیجان کے متعلقہ حکام کو بھیجا جائے گا۔آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے کہا کہ پاکستان ان کے ملک کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش ملک ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔رومانیہ کے سفیر Nicolae Gola نے بھی تجارت اور ٹیکسٹائل کے وزیر سے ملاقات کی۔فریقین نے تجارت سے متعلق مسائل کے حل اور کاروباری مواقع تلاش کرنے کیلئے ادارہ جاتی انتظامات کرنے پر اتفاق کیا۔