Thursday, 25 April 2024, 07:06:56 am
پاکستان کی کشمیر کے علاقے شوپیاں میں مسجد میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی شدید مذمت
April 10, 2021

پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے شوپیاں میں ایک مسجد میں بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ اور دستی بموں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ نام نہادمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مسجد کی بے حرمتی اور اُسے نقصان پہنچانا اور مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں میں ماورائے عدالت قتل کے پے در پے واقعات اُس مسلسل ریاستی دہشتگردی کا ثبوت ہیں جس کا مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی یہ غیر انسانی کارروائی اُن کے اخلاقی دیوالیہ پن کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجیوں کو حاصل کھلی چھوٹ کی عکاس ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.