Wednesday, 24 April 2024, 04:01:22 am
اگربھارت سازگار ماحول کو یقینی بنائے تو پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے، وزیرخارجہ
April 10, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارت سازگار ماحول کو یقینی بنائے تو پاکستان بات چیت کے لئے تیار ہے۔

ہفتے کے روز ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بنیادی رکاوٹ ہے اور اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کردے تو وہ مذاکرات کے لئے نئی دہلی جانے کے لئے تیار ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ سرکریک ' پانی ' سیاچن' کشمیر سمیت مختلف تنازعات ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات اسی صورت ممکن ہیں اگر بھارت لچک دکھائے تاہم پاکستان کو جلدی نہیں ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ جنگ مسائل کا حل نہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا انعقاد ہونا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کشمیری عوام کے احساسات اور نظریات کو بدل نہیں سکتی اور یورپی یونین' انسانی حقو ق کے بین الاقوامی اداروں سمیت پوری دنیا بھارت پر سوال اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ بندی سے کنٹرول لائن کے اطراف عوام کو فائدہ ہوا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے ساتھ کرتارپور راہداری کھولی اور اگر بھارتی حکومت سکھ برادری کے افراد کو پاکستان آنے کی اجازت دے تو بیساکھی پر انکا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پاکستان' افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اس حوالے سے کردار بھی ادا کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.