Thursday, 25 April 2024, 02:34:25 am
عالمی برادری کوروناویکسین کی تیاری اورتقسیم میں قومیت سے اجتناب کرے:پاکستان
April 10, 2021

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ عالمی برادری کورونا ویکسین کی تیاری اور تقسیم میں قومیت سے اجتناب کرے۔انہوں نے یہ بات ایک آن لائن بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا مقصد ان ترجیحی اقدامات کو اجاگر کرنا ہے جن کی دنیا کو'کو رونا وائرس کی مہلک وباء سے جلد چھٹکارے کیلئے ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ویکسین کی تیاری اور یکساں تقسیم ناگزیر ہے اور غیر مساویانہ طرز عمل مہلک وباء سے بازیابی کیلئے سست روی کا شکار ہوگا جس نے دنیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ درست تعاون کی صورت میں نائیجریا ' جنوبی افریقہ اورکینیا ویکسین تیارکرسکتے ہیں اوراس طرح افریقہ میں ویکسین تک رسائی ممکن ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.