Thursday, 26 April 2018, 11:54:17 pm
صدر آزاد کشمیر سے سعودی سفیر کی ملاقات
April 10, 2018

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے اہم رکن کی حیثیت سے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔وہ منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی سے گفتگو کررہے تھے۔صدر نے سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کے بارے میں بریفنگ دی۔