Thursday, 26 April 2018, 11:46:03 pm
معیشت میں رواں سال کے دوران پانچ اعشاریہ سات نو فیصد کی شرح نمو دیکھی گئی،مشیر خزانہ
April 11, 2018

مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت معیشت میں بہتری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔انہوں نے  منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ معیشت میں رواں مالی سال کے دوران پانچ اعشاریہ سات نو فیصد کی شرح نمو دیکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور تین اعشاریہ آٹھ فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے جو گزشتہ تیرہ برس کے دوران سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران افراط زر کی شرح تین اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد پر مستحکم رہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت زیادہ شرح نمو اور کم افراط زر کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔