Thursday, 26 April 2018, 11:52:42 pm
قانون ساز اسمبلی سے ختم نبوت بل 2017 ء کی منظوری موجودہ حکومت کی کامیابی ہے،راجہ فاروق
April 10, 2018

 آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی سے ختم نبوت بل 2017 ء کی منظوری موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔وہ مظفر آباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے اس نیک مقصد کے لئے حکومت سے تعاون کرنے پر قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور علمائے کرام کی تعریف کی اور کہا کہ1953 ء سے تحریک ختم نبوت  ۖ کے لئے جدوجہد کرنے والے عمائدین کاکردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر استحکام اور جمہوریت کے لئے مل کر کام کریں کیونکہ ملک سازشوں میں گھرا ہوا ہے انہوں نے کہا اس مشکل وقت میں سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے حکومت کی آئینی کوششوں کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔