Monday, 22 October 2018, 01:37:58 am
حکومتی پالیسیوں کے باعث ملکی برآمدات میں 24فیصد اضافہ ہوا،وزیر تجارت
April 10, 2018

وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ڈیوٹی کی واپسی سکیم' شرح تبادلہ کو مناسب سطح تک رکھنے اور حکومت کی برآمدات دوست پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ چار برس میں سب سے زیادہ ہے۔وہ  منگل کے روز اسلام آباد میں وزارت تجارت کے حکام سے گفتگو کررہے تھے جنہوںنے آج     اسلام آباد میں انہیں موجودہ تجارتی اعدادو شمار کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر تجارت نے برآمدات میں اضافے کے رجحان پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔