Thursday, 26 April 2018, 11:57:10 pm
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی پولیس ویلفیئر فنڈ بورڈ ایکٹ کی متفقہ منظوری
April 10, 2018

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی نے منگل کے روز متفقہ طور پر پولیس ویلفیئر فنڈ بورڈ ایکٹ مجریہ2018ء کی منظوری دی ۔وزیرقانون اورنگزیب خان نے یہ ایکٹ ایوان میں پیش کیا۔وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ کی منظوری کابینہ نے دی ہے جس کا مقصد پولیس کے محکمے میں فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔قانون ساز اسمبلی نے تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے بل مجریہ2018ء کی بھی منظوری دی۔ایوان کا اجلاس اب کل صبح پھر ہوگا۔