Thursday, 09 April 2020, 07:32:42 am
ڈاکٹر ظفر کی کرونا وائرس کے مزید 9کیس سامنے آنے کی تصدیق
March 10, 2020

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے ملک میں کروناوائرس کے نو نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی ہے جس سے کروناوائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تمام نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ صورتحال قابو میں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہتر طبی حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان میں مرض پھیلنے کا امکان نہیں ہے۔