Friday, 19 April 2024, 09:39:43 am
سیلاب زدگان کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان کے 24ٹرک2سی ون تھرٹی کیچ پہنچ گئے
March 10, 2019

دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے آج بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیلاب سے متاثرہ Shafkalat،پتن کوہاڑ اور دوسرے علاقوں کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر سیلاب زدگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار  کی طر ف سے فراہم کردہ امدادی سامان سے لدے 24 ٹرک اور دو سی ون تھرٹی طیارے کیچ پہنچ گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ناگہانی آفات سے نمٹنے کا صوبائی ادارہ سیلاب سے متاثرہ 10 ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ متاثرین کو بیت المال سے بھی امداد دی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.