Monday, 22 April 2019, 11:17:01 am
گلگت میں زیر تعمیر امراضِ قلب ہسپتال مقررہ وقت میں مکمل ہوگا،گنڈا پور
March 10, 2019

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت میں زیرتعمیر50 بستروں پر مشتمل امراض قلب کا ہسپتال مقررہ وقت میں مکمل ہوگا۔اسلام آباد میں ڈائریکٹر ایل این سی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے یہ ہسپتال ایک اہم منصوبہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے علاقے کا جامع سروے بھی کیا جارہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا وژن اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔