Saturday, 25 May 2019, 01:52:22 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں کرنی چاہئیں،تجزیہ کار
March 10, 2019

معروف تجزیہ کارو ں نے کہاہے کہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے سفارتی کوششیںشروع کرنی چاہئیں۔انہوں نے آج رات ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے گریزکرناچاہیے کیونکہ اس سے پوراخطہ جنگ کی لپیٹ میں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہاہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹرہمابقائی، ڈاکٹرجاویدحیات خان،الطاف احمدبٹ ،بی اے ملک اور ڈاکٹررشید احمدخان شامل تھے۔