Friday, 29 March 2024, 04:44:16 pm
بھارتی رہنما انتخابات جیتنے کیلئے پاکستان کیخلاف نعرے لگاتے ہیں،مرتضیٰ شبلی
March 10, 2018

ایک برطانوی کشمیری صحافی مرتضیٰ شبلی نے کہاہے کہ بھارت کی سیاسی جماعتیں پاکستان کیخلاف نفرت اورمسلمانوں کے خلاف نعرے انتخابات میں کامیابی کے آلہ کے طورپر استعمال کررہی ہیں۔وہ اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سڈیز کے زیراہتمام بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے موضوع پر ایک عوامی مذاکرہ میں اظہارخیال کررہے تھے۔بھارتی معاشرے میں انتہاپسندی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ شبلی نے کہاکہ بھارتی رہنما انتخابات جیتنے کیلئے پاکستان کیخلاف نعرے لگاتے ہیں جبکہ پاکستانی رہنما ایسا نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پرمعصوم شہریوں کے قتل کے ذریعے پاکستان کو جنگ کیلئے اکسارہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.