Friday, 26 April 2019, 08:41:40 am
حکومت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، محمود خان
February 10, 2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

اتوار کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو قبائلی اضلاع کیلئے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے مربوط حکمت عملی کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں محکمہ اطلاعات کے دفاتر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔