Wednesday, 17 July 2019, 06:26:33 am
حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا مقصد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانا ہے،تجزیہ کار
February 10, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا مقصد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانا ہے۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے کیونکہ حکومت کم آمدن والے طبقوں پر کم اثرات چاہتی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اقتصادی ترقی لوگوں کو غربت سے نکالنے کا موثر ترین طریقہ ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر ہمابقائی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

سابق سفیر مشتاق احمد مہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنا وژن اجاگر کیا۔