Wednesday, 17 July 2019, 05:20:00 am
حکومت خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے ضروری قانون سازی کررہی ہے:سلطان
February 10, 2019

File Photo

 خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کی روک تھام کے لئے ضروری قانون سازی کررہی ہے۔

 انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس ضمن میں کل (پیر) صوبائی اسمبلی میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔

 صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد متاثرہ  خواتین کو قانونی معاونت کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر خواتین کے تحفظ کی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اعدادو شمار کا نظام بھی فعال کیا گیا ہے۔