Thursday, 25 April 2024, 09:15:52 pm
حکومت کا سمیڈا کے تعاون سے کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ
February 10, 2019

وفاقی حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ادارے سمیڈا کے تعاون سے کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس پروگرام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے شعبے کے ذریعے روزگار کے ایک کروڑ مواقع پیدا کرنا ہے جس سے نوجوان معاشی طور پر خودمختار ہوں گے۔نوجوانوں کے امور کے ادارے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس پروگرام میں سمیڈا مقامی اور بین الاقوامی منڈی میں کاروبار کے بہترین مواقع تلاش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تکنیکی اور فنی تعلیم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کا نوجوانوں کے امور کا شعبہ اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.