Saturday, 23 February 2019, 05:17:16 am
گلگت بلتستان میں آئندہ چارسال کے دوران سترہ کروڑ پودے لگائے جائیں گے
February 10, 2019

گلگت بلتستان میں آئندہ چارسال کے دوران سترہ کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

یہ بات چیف سیکرٹری محمد خرم آغا نے گلگت کے قریب جاگلوٹ میں پاکستان کے لئے پودا لگائیں پروگرام کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیف سیکرٹری نے گلگت کے قریب جاگلوٹ میں فوج کے اسلحہ ڈپو کے احاطے میں بھی ایک پودا لگایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے علاقے میں شجرکاری کیلئے چار ارب روپے کی منظوری دی ہے۔